ڈھاکا (ویب ڈیسک) 48 سال بعد بنگلا دیش نے اپنی سرحد پر نصب پلرز سے پاکستان کا نام ہٹا دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 1947 کی تقسیم کے بعد بارڈر پر یہ پلرز نصب کیے گئے تھے لیکن 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے بعد بھی اب تک ان پلرز پر پاکستان کا نام درج تھا۔
#BGB removes Pakistan’s name from all #border pillars https://t.co/fjIqLDo9q4
— Dhaka Tribune (@DhakaTribune) September 12, 2019
بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بارڈر فورسز کو اس کام کو مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد بارڈر پر نصب تمام پلرز سے پاکستان کا نام ہٹاکر اب بنگلادیش لکھ دیا گیا ہے۔
BGB removes #Pakistan name from border pillars
———————-
After long 48 years of the country’s independence, members of Border Guards Bangladesh (BGB) have removed Pakistan’s name from all the border pillars erected after the partition of the Indian subcontinent. pic.twitter.com/N34Z61Vgy8— Emerging Bangladesh (@EmergingBD) September 12, 2019
پاکستان اور بھارت کی تقسیم کے بعد مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) کے بارڈر پر 8 ہزار پلرز نصب کیے گئے تھے جن پر انڈیا اور پاکستان لکھا تھا۔