19

شامی ہسپتالوں پر بمباری، اقوام متحدہ کی طرف سے تفتیش کا اعلان

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں ہسپتالوں پر بمباری کے واقعات کی تفتیش کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کا ایک داخلی کمیشن اس کی رپورٹ جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرش کو پیش کرے گا۔

بیان کے مطابق نہ تو یہ فوجداری تحقیقات ہوں گی اور نہ ہی داخلی کمیٹی کے نتائج شائع کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے 23 ستمبر کو باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا۔

حال ہی میں متعدد شامی ہسپتالوں پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں