19

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا، صدر ٹرمپ نے تصدیق کردی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال افغانستان میں امریکی فوج کے آپریشن میں مارا گیا۔

امریکی صدر نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال افغانستان میں امریکی فوج کے آپریشن میں مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا حمزہ بن لادن کے مارے جانے سے دہشتگرد گروپ القاعدہ کی نہ سرف آپریشن سرگرمیاں متاثر ہونگی بلکہ القاعدہ قیادت سے بھی محروم ہوگیا۔

اسامہ کے 20 بچوں میں سے حمزہ بن لادن کا نمبر 15واں تھا اور وہ تیسری بیوی میں سے تھا اور اس کی عمر تقریبا 30 سال تھی۔

امریکی صدر کے مطابق حمزہ بن لادن اسامہ بن لادن کے وارث بن کر ابھر رہے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ مارک ایسپر نے حمزہ بن لادن کو گزشتہ ماہ مارے جانے کی تصدیق کی تھی لیکن امریکی صدر نے پہلی بار اسامہ بن لادن کے بیٹے کے مارے جانے کی تصدیق کی۔

حمزہ بن لادن امریکا سے اپنے والد اسامہ بن لادن کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے رواں سال فروری میں حمزہ بن لادن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر دس لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں