بھارت نے پاکستانی دریاؤں میں کھلونا بم چھوڑ دیئے، حافظ آباد میں بم پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے ہیڈ قدر آباد کے قریب کھتیوں میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ہیڈ قادر آباد کے قریب بیراج کے نزدیک ایک دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور صائمہ دریائے چناب کے کنارے سے جھاڑیاں کاٹ رہے تھے کہ ایک نے دریا سے بوتل نما کھلونا پکڑا تو زور دار دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کھلونا بم دریاۓ چناب کے پانی میں بہہ کر بھارت سے پاکستان آیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کھتیوں میں کام کر رہے تھے۔

ریسکیو ٹیموں، بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ ادھر شدید زخمی میاں بیوی کو ایمبیولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بم پھٹنے سے 37 سالہ حسن علی کے دونوں ہاتھ کٹ گئے ہیں جبکہ اسکی بیوی صائمہ شدید زخمی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں