بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے نصب 8 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بناکر علاقے کو کسی بھی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے سیاہ ڈمب گچک میں نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے 8 کلو گرام وزنی بم نصب کیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔

بی ڈی ایس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر اٹھ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بناتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کے لئے بم نصب کیا تھا

سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں