19

یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کی صورت حال پر آج بحث ہو گی

برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر آج منگل 17 ستمبر کو بحث ہو گی، اجلاس کے دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یورپین یونین کے ایجنڈے میں بھی شامل کر لیا گیا جس کے مطابق یورپین یونین کے اجلاس کے دوران بریفنگ کے بعد مسئلہ کشمیر پر بحث بھی ہوگی۔

دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث ہو گی۔

مسئلہ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ کو زیربحث لانے میں پاکستانی نڑاد یورپی ارکان پارلیمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

رکن یورپی پارلیمنٹ شفق محمد مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کے لئے متحرک رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔

یورپی یونین کے اجلاس میں اس اہم اور سنگین مسئلے پر جامع بحث ہو گی۔

چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے بھی مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں اٹھایا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں