واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایاکہ اس جلسے میں امریکا میں آباد بھارتیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے اور اس میں صدر ٹرمپ کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں کا اظہار ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو ہونے والی اس ریلی میں پچاس ہزار سے زائد لوگ متوقع ہے۔ یہ ریلی ہیوسٹن کے ایک بڑے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔