13

ویڈیو اسکینڈل: برطانوی ماہرین نے جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز کو مستند قرار دیدیا

لندن (ڈیلی اردو) احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز اور آڈیوز کو برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن نے حقیقی اور مستند قرار دے دیا۔

سابق جج ارشد ملک کی ویڈیوز، آڈیوز پر مشتمل برٹش ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی رپورٹ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق برطانوی ڈیجیٹل فارنزک آرگنائزیشن کی 43 صفحات پر مشتمل رپورٹ رواں ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

فارنزک رپورٹ کی تصدیق نوٹری پبلک کے چارلس ڈروسٹن گوتھری نے کی اور رپورٹ پر پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ فار فارن اینڈ کامن ویلتھ افیئر نے تصدیق اور مہر لگائی ہے۔

ارشد ملک کی وڈیوز کی فارنزک ٹیسٹنگ فارنزک ماہر جیمز زجالی نے کی۔

رپورٹ کے مطابق فارنزک رپورٹ میں اصلی آڈیو اور ویڈیو کی کاپی کا جائزہ لیا گیا، فارنزک فرم کو لاء فرم کی ہدایت پر اوریجنل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں