لنڈی کوتل (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے طور خم ٹرمینل کا افتتاح کر دیاہے جس کے بعد بارڈر 24 گھنٹے سروس فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلی محمود خان سمیت دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ طور خم پہنچے، جہاں انہوں نے بارڈ چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے لوگوں کی قسمت بدلے گی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وسطیٰ ایشیائی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سرحد کے 24 گھنٹے کھلنے کی وجہ سے یہ علاقہ تبدیل ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے وسطیٰ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران یہ دیکھا کہ ان میں کسے کئی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔
طور خم ٹرمینل پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرے گا، اس منصوبے پر 16 ارب روپے لاگت آئی ہے۔