امریکا نے اسرائیل کو جدید ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کردیئے

یروشلم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا کی جانب سے فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کو دو مزید جدید ترین جنگی طیارے فراہم کردیئے گئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے ترجمان کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو دو نئے F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہےکہ امریکا کے دو نئے طیارے” ایف 35 ” اسرائیلی فضائیہ کے حوالے کردیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ”یہ دونوں طیارے اپنے لڑاکا اسکواڈرن کی صف میں شامل ہوئے۔ ”قابض اسرائیل کے لیے دونوں لڑاکا طیاروں کی صہیونی ریاست کو فراہمی خطے کیلئے ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ ان طیاروں کی فراہمی کا مقصد اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی برتری کو برقرار رکھنا ہے۔ اس ڈیل سے “اسرائیل” کے لیے امریکا کی مسلسل نوازشات کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں