10

اقوام متحدہ اجلاس کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے: ترجمان

نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سالانہ اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔ انتونیو گوتریس جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے دوران اس پر بحث کا موقع بھی استعمال کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف رہنمائوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے مواصلاتی بندش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے دوران اس پر بحث کا موقع بھی استعمال کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس نے تنازع کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اسے واحد حل قرار دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں