قابض اسرائیلی فوج کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 24 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں علیٰ الصبح چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

صہیونی فوج نے گھروں میں گھس کر نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور خواتین و بچوں کو زدو کوب کیا۔ اس دوران مشتعل نوجوانوں نے مزاحمت کی اور جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق قیدیوں کو مختلف حراستی کیمپوں اور تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے مغرب میں واقع کفر نعمہ گاؤں پر بھی دھاوا بولا اور گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں