15

عراق کے شہر کربلا میں بس کے قریب دھماکا، 12 زائرین شہید، متعدد زخمی

کربلا (نمائندہ ڈیلی اردو) عراق کے شہر کربلا میں زئراین کے بس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 12 زائرین شہید اور اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراق شہر کربلا میں زائرین کی بس کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس عراق کے شہر کربلا اور الہلا کے درمیان واقع عراقی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ابتک 12 سے زائد شیعہ زائرین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکن زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہورہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں