اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے گھوٹکی مندر اور نمرتا کماری واقعے پر تحقیقات کے لئے اکیس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی پارلیمانی سیکریٹری انسانی حقوق لال چند کریں گے جبکہ وفد میں جے کمار اکرانی، چیلا رام، کرشن شرما، کنول اعجاز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد ڈی آئی جی گھوٹکی، ایس ایس پی، نمرتا کماری کے ورثا، بار کونسل اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کرے گا اور اپنی رپورٹ مرتب کرکے وفاقی حکومت کو پیش کرے گا، وفد کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفد آج ایک بجے گھوٹکی مندر پہنچے گا۔
واضح رہے کہ سولہ ستمبر کو آصفہ ڈینٹل کالج میں بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش کاہاسٹل کے کمرہ نمبر تین سے برآمد ہوئی تھی۔