لندن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چوکی پر اسرائیلی فوج نے ایک نہتی فلسطینی خاتون کو شہید کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون کا اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں قتل سنگین جرم ہے، اسرائیلی چوکی سے گذرنے والی ایک نہتی فلسطینی خاتون کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا قلندیا چیک پوسٹ پر فلسطینی خاتون کا بےدردی اور منظم پالیسی کے تحت قتل سنگین جرم ہے۔
تنظیم نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ اس کی عالمی سطح پر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
إعلام الاحتلال يعلن استشهاد الفتاة الفلسطينية التي أُطلق النار عليها على حاجز قلنديا شمال القدس المحتلة صباح اليوم pic.twitter.com/QkG429vuVD
— وكالة شهاب للأنباء (@ShehabAgency) September 18, 2019
ایمنسٹی کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی خاتون پر گولیاں چلائیں تو وہ فوجیوں سے کافی فاصلے پر تھی اور اس کے پاس کوئی چاقو یا آتشیں اسلحہ بھی نہیں تھا۔