امریکا سخت پابندیوں سے ایران پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا: صدر حسن روحانی

نیو یارک (ڈیلی اردو) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی سخت پابندیوں سے ایران پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا ہے‘ وہ ایران کے پہلے سے ہی بلیک لسٹ کئے ہوئے اداروں پر پابندی لگا رہا ہے۔ ایرانی عوام نے امریکی پابندیوں کیخلاف کامیاب مزاحمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے باہر نکل کر امریکہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ دنیا کے بیشتر ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران خلیج میں امن کے لئے ایک اتحاد کی تجویز پیش کر رہا ہے اس اتحاد میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے تمام ممالک کو مدعو کیاجا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں