16

عراق: بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب 2 راکٹ حملے کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ بغداد کے گرین زون میں پیر کی رات کو ایک کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی سفارت خانے کے قریب 2 راکٹ حملے کیے گئے جس کے بعد الرٹ سائرن بجائے گئے۔

حکام نے بتایا کہ راکٹ حملوں میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ملیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں