19

زلزلہ: پاک فوج امدادی کاموں کیلئے آزاد کشمیر روانہ، 7 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آزاد کشمیر کی انتظامیہ کی فوری مدد اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے دستے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طبی اور فضائی سپورٹ کے ساتھ امدادی کاموں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سہ پہر سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آزاد کشمیر، خیبر پختون خوا، پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں ابتک 7 افراد کے جاں بحق اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، یہ تمام ہلاکتیں آزاد کشمیر میں ہوئی ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

‏کمشنر میرپور ڈویثرن چوہدری طیب نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ زلزلے سے جانحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں