14

پاک ترکی کانفرس: دہشتگردی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم عمران خان

نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

نیویارک میں پاکستان اور ترکی کے زیراہتمام نفرت انگیز گفتگو سے نمٹنے کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردگان بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بنیادی حقوق سے محرومی انتہا پسندی کو جنم دیتی ہے۔ نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مؤثراقدامات کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ترک صدر نے آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر انسانیت کے خلاف بدترین جرائم کی وجہ بنتی ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو گوشت کھانے پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں