نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ سعودی تنصیبات پر حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں، ایران کے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ ناممکن ہے، امریکا کو ایران سے مذاکرات کے لئے دباؤ کی پالیسی ختم کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تنصیبات پر حملے کے الزامات لگانے والے ثبوت فراہم کریں، ایران کے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ ناممکن ہے، امریکا کو ایران سے مذاکرات کے لئے دباؤ کی پالیسی ختم کرنا ہو گی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایران پر سعودی تنصیبات پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں وہ ثبوت فراہم کریں، ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکا کو دبا کی پالیسی ختم کرکے ایٹمی معاہدے پر واپس آنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ماضی میں قیدیوں کے تبادلے پر امریکا، ایران مذاکرات ہوئے تھے۔ ایران نے امریکی قیدی رہا کر دیا مگر امریکا نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔