22

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات

نیویارک (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل گوتریز سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

وزیراعظم کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے بعد وہ ہفتے یا اتوار کو وطن واپس لوٹیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں