2018ء میں 541 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی: پینٹاگون

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران حاضر سروس امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد میں غیر یقینی اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونیوالے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ہر ایک لاکھ حاضر سروس امریکی فوجیوں میں خودکشی کی شرح 24.8 فیصد ہے جبکہ یہ شرح 2013ء میں 20 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں 541 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ زیادہ تر فوجیوں کی خودکشی کا طریقہ اپنے ہی ہتھیاروں سے خود کو گولی مارنا تھا۔

فوس ریزیلینسی آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ وین ینکل نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم درست سمت نہیں جارہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں