14

جنوبی وزیرستان: پشتون تحفظ موومنٹ کے اہم کارکن کے گھر پر بم حملہ

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے لنڈی ڈوگ میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے متحرک کارکن احسان کوچی المعروف کوچئی لیونئی کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکن احسان کوچی ایک عرصے سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام کو ان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ گھر پر دو دستی بم پھینکے گئے، ایک بم پھٹ گیا جبکہ دوسرا دستی بم نہ پھٹ سکا۔

دوسری جانب احسان کوچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعے میں ان کے خاندان کے افراد محفوظ رہے۔

https://twitter.com/kochaiAfghaan/status/1177609491812093952?s=19

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حامی اراکین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے ممبران کی جانب سے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں