کراچی میں فائرنگ، پاک فوج کا جوان اسد علی شہید

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائر بریگیڈ کے آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان آرمی کا جوان شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار کی شناخت اسد علی خان کے نام سے ہوئی۔ پاک فوج کا جوان سادہ لباس میں تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے جائے واردات سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد حاصل کرلئے گئے

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کے نزدیک گرین ٹاؤن میں پاکستان نیوی کے اہلکار عبدالاشفاق کو شہید کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے شہید کے اہلخانہ کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دو مسلح شخص گھر میں آئے اور عبدالاشفاق پر فائرنگ کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں