15

قبائلی اضلاع: باجوڑ میں دھماکا، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

خار + میران شاہ (نمائندگان ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی ملاکلے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی سردار ملک نادر خان شہید جبکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گرد کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صبح 7 بجے کے قریب ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی ملاکلے میں ملک نادر خان اپنے گھر سے نکلے اور گھر کے سامنے نصب کئے گئے ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنے جسکے نتیجے میں ملک نادر خان شدید زخمی ہوئے، انہیں علاج کیلئے ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا لیکن راستے میں دم توڑ گئے واقعہ کے بعد باجوڑ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

دوسری جانب ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق میرعلی کے عالقے حسوخیل روڈ پر پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم کو سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں