طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا اور امریکی فضائی حملوں میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 17 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی لیبیا میں لیبین اور امریکی فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ (داعش) کے 17دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
U.S. Africa Command airstrike targets ISIS-Libya – https://t.co/RZbrQX3FSl pic.twitter.com/uoTpPatZXz
— U.S. Africa Command (AFRICOM) (@USAfricaCommand) September 27, 2019
امریکی افریقہ کمانڈ (افریکوم) نے ایک بیان جاری کرتےہوئے بتایا ہے کہ ’’ لیبیا حکومت کے ساتھ مل کر امریکی افریقہ کمانڈ نے لیبیا میں 26 ستمبر بروز جمعہ کو فضائی حملہ کر کے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔