13

صومالیہ اور افریقن یونین فورسز کی مشترکہ کارروائی میں الشباب کے 20 دہشت گرد ہلاک

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالیہ میں افریقن یونین فورسز اور صومالیہ کی فوج کی مشترکہ کارروائی میں الشباب کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صومالی فوج کے ترجمان احمد صلح حسین نے میڈیا کو بتایا کہ اوغیل شہر کے نشیبی شبیلے علاقے سے ملحق سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی کہ وہ فوجی اڈے پر حملے کے لئے جمع ہو رہے ہیں۔

فوج نے ان پر حملہ کردیا جس میں 20 دہشتگرد مارے گئے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کارروائی میں کوئی فوجی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں