راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب نالے میں ڈوبنے والے بھارتی فوجی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کاسب انسپکٹر پری توش منڈال مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ باؤنڈری کے قریب ایک نالہ پار کرتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
بھارتی فوجی کی لاش بہتے ہوئے پاکستان آنےکی اطلاعات تھیں جس پر بی ایس ایف نے اپنے فوجی کی لاش کی تلاش کیلئے پاکستان رینجرز سے مدد کی درخواست کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے سرچ آپریشن میں پری توش مونڈال کی لاش تلاش کرکے مروجہ فوجی ضابطوں کے مطابق بی ایس ایف حکام کے حوالے کردی۔