کوئٹہ: بی این پی کے رہنما ملک محمود یار شاہوانی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بی این پی کے رہنما ملک محمود یار شاہوانی پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ، شاہوانی شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ولی آباد قمبرانی روڈ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے رہنما ملک محمود یار شاہوانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں طبی امداد دی جارہی ہے

واضح رہے کہ 17 اگست کو بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں ایک قافلے پر حملے میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ خان زرکزئی، پوتے اور 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔


نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں