12

فرانس: پیرس پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس اہلکار کا حملہ، 4 افسران ہلاک

پیرس (ڈیلی اردو) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے ہی پیٹی بند بھائی کے حملے میں 4 پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے پیرس کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس کر اپنے ہی عملے کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ حملہ میں ہلاک ہونے والے چاروں پولیس اہلکار آفیسرز تھے جبکہ چاقو لگنے سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق چاقو سے لیس پولیس اہلکار نے پولیس ہیڈکوارٹر میں پولیس افسران پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ یہ واقع عمارت کے احاطے میں مقامی وقت کے مطابق دن کے ایک بجے پیش آیا۔

ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے اور جہاں یہ واقع ہوا اس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

یہ حملہ اس پولیس کی ہڑتال کے ایک دن بعد میں ہوا ہے جو فرانس میں پولیس افسروں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف کی گئی تھی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک 45 سالہ شخص ہیں جو گذشتہ 20 برسوں سے وہاں پولیس میں کام کر رہے تھے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ پولیس کے انٹیلیجنس ڈویژن میں کام کرتے تھے، جبکہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حملے کے بعد نزدیکی میٹرو اسٹیشن کو بند کر دیا گیا اور حملے کے وجہ جاننے کیلئے کی جارہی ہیں۔

فرانسیسی براڈکاسٹر بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے دو دفاتر میں دو لوگوں کو چاقو مارے، ایک کو سیڑھیوں میں مارا اور چوتھے کو عمارت کے صحن میں جہاں بعد میں اسے گولی مار دی گئی۔

ایک عینی شاہد نے جو کہ حملے کے وقت عمارت کے اندر موجود تھا نے ’پاریسیئن‘ اخبار کو بتایا کہ پولیس افراتفری میں ادھر ادھر بھاگ رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ ’میں گولی چلنے کی آواز سے بہت حیران ہوا کیونکہ یہ وہ جگہ نہیں ہے جہاں آپ اس طرح کی چیزیں سنیں۔ میں نے پہلے سمجھا کہ کسی نے خودکشی کی ہے کیونکہ اس طرح کی بہت چیزیں ہو رہی ہیں۔‘

پیرس کی پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی حملہ 45 برس کے قریب تھی اور وہ 20 سال سے پولیس فورس کے انتظامی عہدے پر فرائض انجام دے رہا تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون اور وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹانر نے متاثرہ پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور حملے کی مذمت کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں