راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انسپکٹر راجہ راشد شہید

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شیر زمان کالونی کے قریب سب انسپکٹر راجا راشد فیملی کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔ راجا راشد کے بیٹے کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آکر فائرنگ کی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ راجا ارشد اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی پر تلسہ روڈ اپنے گھر جارہے تھے، شیرزمان کالونی پہنچے تو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے سب انسپکٹر راجہ ارشد شہید ہوگئے۔

سی پی او فیصل رانا نے واردات کو ٹریس کرنے کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی جس میں ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر شامل ہوں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں