ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان کےگاوں چہکان سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے چار کمسن لڑکے اچانک گھروں کو واپس آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چہکان سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے چار کمسن لڑکے گزشتہ روز واپس آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے ولے لڑکے گھروں میں جہاد پر جانے کی پرچی چھوڑ گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق کمسن لڑکوں کو جہاد کے لئے لے جایا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لڑکوں کو زاہد نامی نوجوان افغانستان لے گیا تھا۔ ذرائع کا مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی جہاد کے لئے جانے والے لڑکوں کا ماسٹر مائنڈ زاہد نامی شخص تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زاہد ڈیرہ اسماعیل خان میں دشت گردانہ کاروائیوں میں بھی ملوث رہا ہے اور جہاد کے لئے جانے والے ماسٹر مائنڈ زاہد پر درابن پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے میں باقاعدہ مقدمہ درج ہوا تھا۔ جس میں وہ اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز زاہد سمیت چار کمسن لڑکوں کو ان کے گھر والوں نے رضاکارانہ پولیس کو پیش کر دیا۔
حساس اداروں نے ماسٹر مائنڈ زاہد اور اس کے قریبی دوست کامران کی تصاویر والے پوسٹر تھانہ چھاونی سمیت ڈیرہ شہر کے اہم مقامات پر اویزاں کئے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران تاحال لاپتہ ہے۔
حساس اداروں نے رضاکارانہ طور پر پیش ہونے والے تمام افراد کو نامعلوم پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔