پینٹاگان نے شام میں ترکی کے ساتھ فضائی رابطہ کاری روک دی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے کہ اہے کہ مشترکہ فضائی آپریشنز کے مرکز نے ترکی کو شام میں فضائی مشن کی ترتیب سے خارج کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع کی ترجمان کارلا گلیسن نے کہا کہ مذکورہ مرکز نے ترکی کو فضائی نگرانی سے متعلق معلومات کی فراہمی روک دی ہے۔

گلیسن نے واضح کیا کہ تکنیکی طور پر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ترکی کے طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر دی گئی ہے مگر فضائی مشن کی ترتیب سے ایک فضائی میکانزم کو خارج کیے جانے پر، رابطہ کاری کے بغیر کسی فضائی حدود میں پرواز تقریبا ناممکن ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں