راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی لائن کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں، بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی نعمت ولی شہید جبکہ دو خواتین شہری زخمی ہوگئیں، پاک فوج کا موثرجوابی کاروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں، متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہونے کی جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
بھارتی فوج کی لائن کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید جبکہ دو خواتین شہری بھی زخمی ہو گئیں۔پاک فوج کا بھرپور جواب۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نعمت ولی شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کاروائی میں متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔