لاہور (ڈیلی اردو) سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے 4 سرکردہ رہنمائوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ عزیز، محمد اشرف اور عبدالسلام شامل ہیں، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید پہلے ہی گرفتار ہیں۔ جماعت الدعوۃ ٹرسٹ کی پراپرٹی کے اثاثے گورنمنٹ نے منجمد کر رکھے ہیں۔