16

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود

لندن (ڈیلی اردو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آج تک ایک مقدمہ بھی نہیں چلایا۔

لندن میں عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کے لیے زندگی مشکل سے مشکل تر بنائی جارہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں