ایران میں گرفتار روسی خاتون صحافی دو ہفتے بعد رہا کردیا گیا

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران نے 2 ہفتے بعد روسی صحافی یولیا یوزک کو رہا کردیا۔

تہران میں روسی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں یولیا یوزک کی رہائی کی تصدیق کی گئی۔

سفارتخانے کے مطابق وزارت خارجہ اور سفارتی اہل کاروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے رہائی کا فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد یوزک ماسکو واپس روانہ ہو گئی ہیں۔ انہیں اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب یولیا کی ساتھی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایرانی حکام کی طرف سے باقاعدہ بلایا گیا۔ تہران پہنچنے پر پاسپورٹ یہ کہہ کر لے لیا گیا کہ واپسی پراسے دے دیا جائے گا۔ اس کے بعد پولیس نے ہوٹل پر چھاپا مار کر یوزیک کو حراست میں لے لیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں