کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے قندوز میں آپریشن کرکے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرالیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے صوبے قندوز کے ضلع دشت آرچی کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہےکہ دشت آرچی میں گذشتہ رات کلیئرنگ آپریشن شروع کیا گیا۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1182923696060731393?s=19
وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ آپریشن میں طالبان کے گڑھ تباہ کئے گئے اور ان کا بھاری جانی نقصان ہوا جب کہ دیگر علاقوں میں بھی کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6 ماہ میں 5 صوبوں کے 12 اضلاع سے طالبان کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1182926682489049088?s=19
دریں اثنا صوبہ فراہ میں افغان فضائی حملے میں طالبان کے ضلعی شیڈو گورنر حاجی حامد مارے گئے۔