کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے مصروف علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دور سے سیاہ بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
From the site of #blast #Quetta #Balochistan https://t.co/lvv7q8ads7 pic.twitter.com/5kBgW4XM1t
— ???????? (@Info_Balochistn) October 15, 2019
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے دھماکا پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جائے دھماکا سے 5 زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔