سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قابض فوج نے ضلع اننت ناگ میں آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے پازل پورہ میں آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے بجبہارا میں گھر گھر آپریشن کیا اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ بھارتی فوج نے خواتین سے بدتمیزی کی مزاحمت کرنے والے تین کشمیریوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے موقعے پر شہید کردیا۔
بھارتی فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ تینوں کشمیری مقابلے کے دوران مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کو 73 روز ہوگئے ہیں۔