بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) فرانس نے شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کی فوجی کارروئی کے سنگین نتائج پر خبر دار کرتے ہوئے انقرہ سے آپریشن فورا روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایف لی ڈریان نے جمعرات کے روز ترکی کے شمال مشرقی شام میں فوجی کارروائی کو خطرناک قرار دیا۔
#France’s Foreign Minister Jean-Yves Le Drian in #Baghdad, gives presser on the impact of Turkey’s northern Syria invasion. pic.twitter.com/qgGVmTjyAi
— Rudaw English (@RudawEnglish) October 17, 2019
انہوں نے شام میں ترکی کی مداخلت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بین الاقوامی اتحاد کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔
اپنے دورہ عراق کے دوران بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کے فرانسیسی وزیر خارجہ نے شام اور عراق میں داعش کے دوبارہ وجود میں آنے کے خطرے سے خبردار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عراق اور اس کی سرحدوں کی سلامتی کو داعش سے محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ الحکیم نے کہا کہ بغداد شام میں ترکی کی مداخلت اور داعشی عناصر کی عراق میں دراندازی پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اور شام میں داعشی قیدیوں کی بڑی تعداد ہے جو 72 ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔
عراقی وزیرخارجہ نے شام کے اتحاد اور سالمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ دمشق صرف اپنے ملک اور سرحدوں کی سلامتی کا ذمہ دار ہے۔