افغانستان: صوبہ ننگرھار کے مسجد میں خودکش دھماکے، 62 نمازی شہید، 34 سے زائد زخمی

کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان صوبے ننگرھار کے شہر ہسکہ مینہ میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد میں خودکش دھماکے سے 62 نمازی شہید جبکہ 34 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان صدارتی محل (ارگ) کے ترجمان صدیق صدیقی نے کے مطابق خودکش دھماکے جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے۔ دھماکے ضلع ہسکہ مینہ کے علاقے جبڑا درہ کی ایک مسجد میں ہوئے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ اتنا شدید تھا کہ پوری مسجد زمین بوس ہو گئی اور اس کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 62 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 34 زخمی ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔

ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ۔ طالبان سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں