بلوچستان: لورالائی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردی کا بڑا حملہ ناکام، 2 خودکش بمبار ہلاک، 2 اہلکار زخمی

لورالائی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں یونیورسٹی کے قریب زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر دہشتگردوں کا ایف سی کے گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏لورالائی یونیورسٹی کے قریب کوھار ڈیم کے میدانی علاقہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جوابی کاروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا اور دوسرا مقابلے میں مارا گیا۔

دہشتگردوں کی اطلاع پر ایف سی گشت پر تھی۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکار شریف اور لطیف زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد قریبی ندی میں چھپ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد سی ٹی ڈی بھی موقع پر پہنچ گئی، دو دہشتگردوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اپنے آپ کو خودکش دھماکے میں اڑا لیا۔

لورالائی میں آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی اور بی ڈی کی ٹیمیں شواہد اکٹھا کرنے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں