افغانستان: ضلع گیزاب میں سکیورٹی فورسز اور طالبان میں گھمسان کی لڑائی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ارزگان کے ضلع گیزاب میں گورنر آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر سے 5 کلومیٹر دور افغان فورسز اور طالبان مابین 24 گھنٹوں سے شدید گھمسان کی لڑائی جاری ہے، جس میں اب تک افغان سیکیورٹی فورسز کے 20 سے زائد اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبکہ طالبان کے 19 دہشت گرد ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں۔

افغان حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزید جوانوں کو میدان جنگ میں اتار دیا ہے، تازہ دم دستوں میں 8 باقاعدہ سیکیورٹی فورسز کے دستے جبکہ  5پولیس کے دستے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان ضلع گیزاب میں گورنر آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر سے 5 کلومیٹر دور افغان فورسز اور طالبان مابین 24 گھنٹوں سے شدید گھمسان کا رن جاری ہے، جس میں اب تک افغان سیکیورٹی فورسز کے 20 سے زائد اہلکار شہید ہوچکے ہیں جب کہ 19 طالبان دہشت گرد ہلاک او ۔ 22 زخمی ہو چکے ہیں۔

جھڑپیں بدستور جاری ہیں جس کی وجہ سے افغان حکومت نے ضلع میں اپنی رٹ برقرار رکھنے کیلئے مزید کمک روانہ کر دی ہے جو ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے میدان جنگ میں بھیجی گئی ہے۔ ان تازہ دم دستوں میں 8 باقاعدہ سیکیورٹی فورسز کے دستے جبکہ 5 پولیس کے دستے شامل ہیں۔

خانجاری نے دعویٰ کیا کہ حالیہ لڑائی نے طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے  کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں