بھارتی گولہ باری: رواں برس 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے جاری بیان میں کہا کہ غیر ملکی سفارتکار اور  میڈیا گروپ  لائن آف کنٹرول کے دورے پر روانہ ہوگئے لیکن بھارتی ہائی کمیشن کا کوئی اہلکار، سفارتکار ایل او سی جانے کے لیے نہیں پہنچا، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں سفارتکاروں کے ساتھ ایل او سی جانے کی اخلاقی جرات نہیں، غیر ملکی سفارتکار اور میڈیا ارکان کا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔

غیر ملکی سفارتکاروں اور میڈیا کے ایل او سی کے دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرنے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے دو ہزار 608 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے باعث 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے 2018 میں 3038 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیز کاروائیوں سے 58 معصوم شہری شہید جبکہ 319 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جبکہ بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں