شام: ادلب میں امریکی اسپیشل فورسز کا آپریشن، داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی مارا گیا

واشنگٹن + شام (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد امریکی اسپیشل فورسز نے آپریشن کیا، جس میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔ پینٹاگون کے سینئر عہدیدار کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ پینٹاگون ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ابھی ابھی کچھ بہت بڑا ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے اگرچہ یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کس سلسلہ میں ایسا کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد امریکی صدر دفتر وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج شام ساڑھے چھ بجے ایک اہم بیان دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کئی بار البغدادی کی موت کی افواہیں سامنے آئی ہیں لیکن کچھ عرصہ کے بعد وہ پھر سے سامنے آ تا رہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں