کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، نیو یارک ٹائم اسکوائر پر مظاہرہ

نیویارک (ویب ڈیسک) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور سیاہ دن کے موقع پر نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی سفارتخانے کے باہر ڈیجیٹل ٹرک پر بھی کشمیریوں پر مظالم کی تصاویر چلائی گئیں۔

بارش کے موسم میں بھی مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستانی قونصل خانہ میں سیمنار کا انعقاد ہوا۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر احتجاجی مظاہرے میں کشمیری، پاکستانی اور دیگر امریکیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈیجیٹل ٹرک پر بھی کشمیریوں پر مظالم کی تصاویر چلا کر انھیں جگہ جگہ گھمایا گیا۔

پاکستانی قونصل خانہ میں بھی سیمنار منعقد کیا گیا۔ جہاں بھارت کے وحشیانہ اقدام پر عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کا فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔ بارش کے موسم میں بھی مظاہرین نے اقوام متحدہ کے سامنے فسٹ ایوینیو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے انتہاپسند مودی سرکار کے خلاف اور نہتے کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نےبھارت مخالف اور کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔

مونٹریال میں پاکستانی قونصل خانے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پر روز دیا جائے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری بند کرے۔کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم پر عملے نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر درج تھا کہ ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ ہٹلرمودی وادی میں جارحیت بند کرے کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے۔ مونٹریال کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں