کربلا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عراقی شہر کربلا میں گزشتہ شب سکیورٹی فورسز نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ عراقی میڈیا کے مطابق طبی اور سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں ابتک 20 افراد جاں بحق جب کہ 900 کے قریب زخمی ہوگئے۔
عراق میں گزشتہ پانچ روز سے حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی اکتوبر میں ہی حکومت مخالف مظاہروں کے پہلے مرحلے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کم از کم 270 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔