امریکہ کے ایوان نمائندگان میں امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی قرار داد منظور

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ایوان نمائندگان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے تحقیقات جاری رکھنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ سینیٹ میں قرارداد مسترد ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کیلئے تحقیقات جاری رکھنے کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور کی۔ رائے شماری کے دوران دو سو بتیس ارکان نے تحقیقات جاری رکھنے کے حق میں ہیں جبکہ 196 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرارداد اب منظوری کیلئے سینیٹ بھیجی جائے گی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں حکمران جماعت ری پبلکن کی اکثریت ہے اور قرارداد مسترد ہونے کا امکان ہے۔حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس کا موقف ہے کہ ٹرمپ نے امریکی رہنما جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے یوکرین پر دباؤ ڈال کر ملک سے غداری کی۔

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان کی قرارداد کو مسترد کردیا اور کہاکہ یہ ان کے خلاف سازش ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں