سیکورٹی خدشات: کابل میں پاکستانی سفارت خانہ بند کردیا گیا

اسلام آباد + کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سیکورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے انہیں سفارت خانے اور افغانستان میں دیگر پاکستانی قونصل خانوں کے سفارتی عملے کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق خدشات سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی سفارت خانے کے طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں موجود پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ انکی نقل و حرکت میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے افغان ناظم الامور طلب کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغان حکام فوری طور پر مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

دوسری جانب کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے ویزا سیکشن بند کرنےکی مبینہ وجوہات اور پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان پر تاحال افغانستان کی وزارت خارجہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں